مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کے لئے لازمی سماجی آڈٹ (سوشل آڈٹ) کا کام کئی ریاستوں میں نہیں ہوا ہے جبکہ کچھ نے یہ عمل مکمل کرنے کا غلط دعوی بھی کیا ہے۔
کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل(سی اے جی)
کی منریگا پر جاری تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال15-2014 کے دوران 25 ریاستوں کی دو لاکھ، 34 ہزار 594 گرام پنچایتوں میں سماجی آڈٹ کی جانی تھی لیکن صرف ایک لاکھ 13 ہزار 753 گرام پنچایتوں نے یہ کام کیا۔
کچھ ریاستوں نے سماجی آڈٹ کے سلسلے میں غلط اطلاعات بھی دی ہیں۔